کراچی، آصف وحید سے لوٹ مار کرنے والے مجرموں کو فی الفور گرفت میں لایا جائے،حبیب الدین جنیدی

منگل 28 اپریل 2015 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے ممبران حبیب الدین جنیدی،ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی میدیا سیل سندھ کے مانیٹرنگ ڈپارٹمنٹ کے ورکر آصف وحید آج میڈیا سیل سے اپنے گھر واقع گلستان جوہر جاتے ہوئے انہیں راستے میں اسٹریٹ کریمنلز نے بندوق کی نوک پر انہیں دوموبائل فون سیٹ، لیپ ٹاپ سمیت ان سے نقدی بھی لوٹ لی گئی اس سے قبل بھی ان کے ساتھ ایسا واقعہ رونما ہو چکا ہے ان رہنماؤں نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مجرموں کو گرفت میں لایا جائے اور آصف وحید سے لوٹا جانے والا تمام سامان جس میں 2موبائل فون اور جدید الیکٹرانک آلات تھے واپس دلوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :