Live Updates

کراچی، پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے حلقے کے عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ثمر علی خان

منگل 28 اپریل 2015 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پالیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب کونسلرز محمد احمد، محمد جمیل، عزیز الحق سہر وردی، محمد اسلم خالق کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندے اپنے حلقے کے عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اقتدار کو نچلی سطح پر منتقلی سے ہی عوامی مسائل حل ہوتے ہیں، یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر واقع ڈیفنس میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ اپنی خامی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے تحریک انصاف تنظیمی سطح پر اپنے کارکنا ن کو منظم کر رہی ہے اور ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کراچی شہر کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ کراچی کے میئر تحریک انصاف سے ہوگا ۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے ۔ عوامی مسائل کے حل کر لئے تحریک انصاف کے کارکنان اور عہدیدار کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف عملی جدو جہد کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف کا ہر کارکن اور نمائندہ ایمانداری کا پیکر بن کر عوامی خدمت کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات