کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے کے الیکٹرک کے دوملازمین کو 12 مئی تک پولیس ریمانڈ پر دیدیا

منگل 28 اپریل 2015 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے کے الیکٹرک کے دوملازمین کو 12 مئی تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔

(جاری ہے)

سائٹ ایریا پولیس نے کے الیکٹرک کے دوملازمیں نعمان اور واجد کو پولیس اہلکار عادل کو قتل کرنے اور صداقت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ستائیس اپریل کو سائٹ اریا میں پولیس اہلکاروں کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ دونوں تار چوری کررہے تھے کہ انہیں پولیس نے روکنے کی کوشش کی پولیس نے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کو بارہ مئی تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔

متعلقہ عنوان :