سلمان لاشاری کے اہلخانہ ،گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی

منگل 28 اپریل 2015 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں مقتول سلمان لاشاری کے اہلخانہ اور گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ نے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں مقتول سلمان لاشاری کے والد غلام مصطفیٰ لاشاری نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا، جبکہ گواہوں کو بھی سیکورٹی نہیں دی گئی، جبکہ اس سے قبل عدالت سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کرچکی ہے، لیکن آئی جی سندھ اس پر عمل درآمد نہیں کروا رہے جو کہ توہین عدالت کے ذمرے میں آتا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار کی دلائل کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے تھے، جس کے بعد آج عدالت میں آئی جی سندھ نے اپنا معافی نامہ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ناصرف مدعی مقدمہ کو تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ گواہان کو بھی تحفظ فراہم کریں گے اور اس سے قبل ان کو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :