پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مظہر اقبال مرحوم کے والدین سے اظہارتعزیت کیلئے قصورآمد

پارٹی رہنماؤں نے مرحوم کے والدین سے اظہار تعزیت کی ،مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعاکی

منگل 28 اپریل 2015 20:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ،مرکزی رہنماء خورشید محمود قصوری ، ضلعی صدر ندیم ہارون ، بیرسٹر بختیار قصوری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے آفیشل فوٹو گرافر مظہر اقبال مرحوم کے والدین سے اظہارتعزیت کے لئے قصورکے نواحی گاؤں گیلن گئے ، پارٹی رہنماؤں نے مرحوم کے والدین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعاکی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ، مظہر اقبال پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جن کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا، گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے، جنہیں آبائی گاؤں میں سوگوار خاندان کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ، اس موقع پر ڈاکٹر عاطف الدین، سعد بن اعظم ، رخسانہ نوید ، ملک یونس ، نیلم اشرف ، کلیم حفیظ، عدنان جمیل ، لقمان قاضی اور رانا اختر حسین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :