لیسکو ، فیسکو کے سربراہوں کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر 18مئی تک کیلئے نوٹس جاری

منگل 28 اپریل 2015 20:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو اور فیسکو کے سربراہوں کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر 18مئی تک کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے فاضل عدالت کے رو برو موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود لیسکو اور فیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں پر جی ایس ٹی کی وصولی جاری ہے۔ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کی جانب سے جی ایس ٹی کی وصولی واضح طور پر توہین عدالت ہے لہٰذاعدالت لیسکو اور فیسکو کے سی ای اوزکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔فاضل عدالت نے دونوں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہوں کو 18مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :