ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی،اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ ڈی سی او کا عدالت میں اعتراف

منگل 28 اپریل 2015 20:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔

سماعت کے دوران ڈی سی او لاہور نے عدالت میں تسلیم کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی تاہم اس کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔فاضل عدالت نے عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 28مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :