Live Updates

خیبر پختونخواہ میں میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈرامے نہیں کیے جاتے بلکہ حقیقی تبدیلی لائی جارہی ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 20:16

خیبر پختونخواہ میں میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈرامے نہیں کیے جاتے بلکہ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈرامے نہیں کیے جاتے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈرامے کرنے کی بجائے صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ میں یکساں تعلیمی نظام متعارف کروایا جارہا ہے اور ترقی یافتی ممالک کے تعلیمی اصلاحات کو صوبے میں نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے پنجاب حکومت کے دانش سکول پراجیکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ محظ مصنوعی ڈرامے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے جس کی شفافیت پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔ عمران خان نے نیب سے درخواست کی ہے کہ دانش سکول پراجیکٹ میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں۔عمران خان نے پنجاب حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈرامے کرنے کی بجائے تعلیم کے ذریعے لوگوں کے حالات زندگی بدلے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :