مرکزی انجمن تاجران نے8بجے دو کانیں بند کرو انے کے حکو متی فیصلے کو مستردکردیا

تا جر برادری کا معاشی قتل کیاجارہاہے فیصلہ کر نے سے قبل اسلام آباد کی تا جر برادری کو اعتماد میں نہیں لیاگیا،حکومت نے مختلف مار کیٹوں میں تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ شرو ع کیاہواہے فیصلے پر نظر ثا نی نہ کی گئی تو تاجر تنظیمیں راست اقدام پر مجبور ہو جا ئیں گی، صدر محمد کاشف چو ہدری کی اسلام آباد میں پر یس کا نفر نس

منگل 28 اپریل 2015 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مر کزی انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چو ہدری نے8بجے دو کانیں بند کرو انے کے حکو متی فیصلے کو مسترد کر تے ہو ئے اسے تا جر برادری کا معاشی قتل قرار دیا ہے ۔انھوں نے کہا حکو مت نے آٹھ بجے دو کانیں بند کرو انے کے فیصلہ کر نے سے قبل اسلام آباد کی تا جر برادری کو اعتماد میں نہیں لیا اور بیورو کر یسی کو استعمال کر تے ہو ئے بذریعہ پو لیس فورس اسلام آباد کی مختلف مار کیٹوں میں تشدد اور گر فتاریوں کا سلسلہ شرو ع کیا ہو ا ہے۔

انھوں نے کہا اگر حکو مت نے اپنے فیصلے پر نظر ثا نی نہ کی تو تاجر تنظیمیں راست اقدام پر مجبور ہو جا ئیں گی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شٹر ڈوان ہڑ تال کی جا ئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کی مختلف مار کیٹوں کا دورے کے بعد میلو ڈی میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال انڈسٹری کا مران عباسی ،تاجر رہنماء اجمل بلو چ ،افتخار شہزادہ،اعجاز عباسی ،خالد چو ہدری ، سید عادل انیس ،چو ہدری عبید ،ملک ظہیر ،راجہ فیاض گل ، طاہر عباسی ،ڈاکٹر تہذیب الحسن اور ضیا ء احمداور دیگر تاجر رہنماء بھی مو جو د تھے ۔

کاشف چو ہدری نے کہا حکو مت بیرو ن ممالک سے سر مایہ پاکستان لانے اورچائنا کے ساتھ پاکستان میں انو سٹمنٹ کے معاہدے کر رہی ہے مگر پاکستان میں مو جو د کاروباری طبقے کی حو صلہ شکنی کر تے ہو ئے 8بجے دوکانیں بندکرو ا کر معیشت کے چلتے ہو ئے پہیہ کو رو کنا چا ہتی ہے ۔انھوں نے کہاتاجر برادری تو نائی کے بحران سے نکلنے کے لیے حکو مت سے ہر ممکن تعاون کر نے کو تیار ہے اسلام آباد کے تاجر کار باری سر گر میوں کو جا ری رکھتے ہو ئے شام کے اوقات میں کارو باری مراکز میں ایئر کنڈیشنرز،بل بورڈ،نیون سائن بورڈاور دوکانوں کی اضافی لائٹس کو بھی بند رکھے گی ۔

مر کزی انجمن تاجران اسلام آباد نے اس سلسلے میں حکومتی وزرا ء ایم این ایزاور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تا کہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا ئے مگر اس پیش رفت کا کو ئی مثبت جو اب موصول نہیں ہو ا۔ انھوں نے کہا اسلام آباد کے تاجر سب سے زیادہ بل ادا کر تے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز بھی نہ ہو نے کے برابر ہیں اس کے باوجودسات سے آٹھ گھنٹوں کی بد تر ین لو دڈشیڈنگ بھی کی جا تی ہے جبکہ ملک کے دوسرے صوبوں میں اس قسم کے کو ئی احکامات جاری نہیں کیے گئے تاجربرادری مطالبہ کر تی ہے حکو مت چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزراء اعلیٰ کو بلا کر ملک بھر کے لیے یکساں پالیسی بنائے ۔

کاشف چو ہدری نے حکو مت سے مطالبہ کیا کے وہ اس فیصلے کو واپس لے کر تاجر برادری اور ریا ستی مشینری کے درمیان ہو نے والے تصادم کو روکے۔

متعلقہ عنوان :