پی آئی اے ،ائیر بلو فلائٹ کے ذریعے والد کی میت ڈیرہ بگٹی پہنچانے کا بندوبست کرلیا تھا، دونوں جہاز چارٹر کئے مگر حکومت سے اجازت نہیں ملی ،شازین بگٹی کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 28 اپریل 2015 20:14

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) نواب زادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے پی آئی اے اور ائیر بلو فلائٹ کے ذریعے اپنے والد کی میت ڈیرہ بگٹی پہنچانے کا بندوبست کرلیا تھا اور دونوں جہاز ہم چارٹر کئے تھے مگر حکومت کی جانب سے ہمیں اجازت نہیں ملی وزیر اعلی بلوچستان نے بھی اپنا جہاز دینے کی کوشش کی مگر وہ بھی نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر نے ہمیں ہیلی کاپٹر دیا جس کے ذریعے ہم اپنے والد کی میت ڈیرہ بگٹی لے جارہے ہیں انہوں نے یہ بات منگل کے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صدر وزیر اعظم اور گورنر بلوچستان وزیر اعلی ٰ بلوچستان کا جہاز سوئی ایئر پورٹ پر لینڈ کر سکتا ہے ہم نے پی آئی اے اور ئیر بلو فلائٹ چارٹر کی تھی مگر ہمیں سوئی میں اتر نے کیلئے اجازت نہیں دی گئی جو قابل افسوس بات ہے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ نے پہلے جہاز دینے کا وعدہ کیا اور بعد موبائل بند کرلیا اور ہمار ان سے آخر تک کوئی رابطہ قائم نہیں ہوسکا کور کمانڈر بلوچستان نے ہمیں ہلی کاپٹر دیاجس کے ذریعے ہم اپنے والد کی میت ڈیرہ بگٹی لے جارہے ہمیں وزیر اعلیٰ کے اس روئیے پر افسوس ہے ۔

متعلقہ عنوان :