پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مزدورں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقا د

منگل 28 اپریل 2015 20:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) پیپلز پارٹی یوم مئی کو مزدورں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لاہور ریلوے سٹیشن سے پریس کلب شملہ پہاڑی تک ایک ریلی نکالے گی ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی لاہور کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سنئیر نائب صدر زاہد زوالفقار خان‘ جنرل سیکرٹری رانا اشعر نثار‘ سیکرٹری اطلاعات فیصل میر‘ عفت بٹ ‘ زرقا بٹ اشرف بھٹی ‘ عامر حسن‘ عبدالقادر شاہین ‘ ملک احتشام اور پارٹی کے زونل و ڈسٹرکٹ صدور لیبر اور آلائیڈ ونگز کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کی ضامن جماعت ہے اور پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دینے کی کوشش کی ہے اور یہ بھی پہلی بار ہوا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت کے دوران صنعتوں میں مزدورں کو بھی شئیر دیکر مالک بننے کا موقع فراہم کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج کی حکومت محنت کشوں کو فاقوں پر مرنے پر مجبور کررہی ہے اور ایسی پالیساں بنا رہی ہے کہ جس سے بے روز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور محنت کشوں کا استحصال ہو رہا ہے اب بھی حکومت کچھ ملکی اادروں کی نجکاری کرنے پر لگی ہوئی ہے لیکن ہم اس کی ہر گز بھی حکومت کو اجازت نہیں دیں گے اور کسی بھی صنعت یا ادارے سے مزدورں کو نکلنے نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :