پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے معاملے پر فنانس کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

منگل 28 اپریل 2015 20:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) فنانس کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے پر اسمبلی ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس 24اپریل کو ہونا تھا لیکن کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا بہانہ بنا کر اجلاس 28اپریل تک کیلئے ملتوی کیا گیا ۔ لیکن ایک روز قبل ہی اجلاس بغیر کسی وجہ کے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا۔جس سے اسمبلی کے ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔