امیرحیدرخان ہوتی کا بارش سے ہونیوالے نقصانات پر اظہارافسوس

قدرتی آفات ،حادثات کے سامنے انسان بے بس ہوتے ہیں تاہم ایسے مواقع پر عوام کی نظریں حکومت پرمرکوز ہوتی ہے،سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا

منگل 28 اپریل 2015 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے پشاور ،چارسدہ اورنوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں قیامت خیز بارش اور ژالہ باری سے قیمتی جانی اور مالی نقصانات پر گہرے غم، دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورجان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے دعامانگی ہے۔

ہوتی ہاؤس مردان سے جاری کردہ ایک بیان میں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ قدرتی آفات اور حادثات کے سامنے انسان بے بس ہوتے ہیں تاہم ایسے مواقع پر عوام کی نظریں حکومت پرمرکوز ہوتی ہے اس لئے وزیر اعلیٰ ، وزراء اوردیگر حکومتی اہلکاروں کی موجودگی نہایت اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دُکھ درد میں شریک ہونا اوران کو بروقت امداد پہنچانا حکومت کے اولین فرائض میں شامل ہونا چاہیئے لیکن وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت نے حسب سابق غفلت کی روش اختیار کی امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ قیامت خیز بارشوں کے حوالے محکمہ موسیمات نے پہلی ہی پیشن گوئی کی تھی اور حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے تیاریاں کر لیتی ،بیان میں سابق وزیراعلیٰ نے بارشوں اور ژالہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جان بحق افراد کی معفرت اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ ، جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے نقد مالی امداد اورزخمیوں کے سرکاری علاج ومعالجے کا بندوست کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :