کوکا،کولا کی منفرد خدوخال سے مزین ڈیزائن کی بوتل کے 100 سال مکمل

منگل 28 اپریل 2015 20:03

کوکا،کولا کی منفرد خدوخال سے مزین ڈیزائن کی بوتل کے 100 سال مکمل

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) کوکا،کولا کمپنی نے رواں سال اپنی منفرد خدوخال کی حامل بوتل کے 100 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کے انعقاد کے ساتھ اس اہم سنگ میل کو منانے کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر کسی بھی پروڈکٹ یا برانڈ کی پیکیجنگ کے مقابلے میں اسکی انتہائی مقبولیت کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ کوکا،کولا کی جانب سے ڈیزائن کیلئے جاری کردہ ہدایات کے بعد امریکی کمپنی دی روٹ گلاس کمپنی ٹیرے ہوتے انڈیانانے 1915 میں یہ منفرد خدوخال سے مزین بوتل تیار کی۔

(جاری ہے)

کوکا ،کولا کی جانب سے ان ہدایات میں یہ بات شامل تھی کہ اس بوتل کا ڈیزائن اتنا منفرد ہو کہ اس کو کوئی الگ سے چھو کر بھی بتادے اور ایسا خاص انداز ہو کہ جب یہ بوتل زمین پر ٹوٹ کر بکھری ہو تو اس کو شناخت کیا جاسکے۔ اس کا باقاعدہ آغاز 1916 میں 6.5 اونس کے قابل استعمال منفرد خدوخال کے ڈیزائن والے گلاس سے ہوا۔ اس بوتل نے تازگی اور ابھرنے کی علامت کے طور پر تشبیہی حیثیت اختیار کرلی ہے اور ڈیزائن سے مزین یہ بوتل آج بھی اسی طرح کمپنی کے کاروبار کیلئے اہم اثاثہ ہے جس طرح 100 سال قبل تھی۔ پاکستان میں اس بوتل کی فراہمی کا آغاز 1953 میں ہوا۔