وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کاپائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایک ،ایک سکول کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ

خضر حیات گوندل کاانار کلی سٹی دسٹرکٹ سکول کی براہ راست نگرانی ،پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کا پڑھانے کا عزم اہم شخصیات کے سکولوں میں جا کر پڑھانے سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا ‘ محکمہ ایجوکیشن

منگل 28 اپریل 2015 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایک ،ایک سکول کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو پڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے انار کلی سٹی دسٹرکٹ سکول کی براہ راست نگرانی کرنے اور سکول میں پہلی جماعت سے لیکر تیسری جماعت کے بچوں کا خود پڑھانے کا عزم ظاہر کیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی ایک سکول کی ذمہ داری اٹھائیں گے اور وہاں کے بچوں کو خود پڑھائیں گے ۔محکمہ ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کے سکولوں میں جا کر پڑھانے سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا ۔ یادر ہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی ایک ایک سکو ل میں بچوں کو پڑھاتے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :