کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 33فیصد رہا ‘ الیکشن کمیشن

کل تعداد 18لاکھ 72ہزار 740میں سے 6 لاکھ 10ہزار 816ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا

منگل 28 اپریل 2015 20:00

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیئے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران ووٹ ٹرن آؤٹ33فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداو شمار کے مطابق 42کنٹونمنٹ بورڈز میں ووٹرز کی کل تعداد 18لاکھ 72ہزار 740ہے۔

(جاری ہے)

جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 10لاکھ 10ہزار 246جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 62ہزار 494ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 6 لاکھ 10ہزار 816ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اس تناسب سے ٹرن آؤٹ 33فیصد رہا۔ زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ بنوں کینٹ کے وارڈ نمبر دو میں 69فیصد جبکہ کم سے کم ٹرن آؤٹ کراچی کے فیصل کینٹ کے وارڈ نمبر 9کا صرف 5فیصدرہا۔