آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوَس میں اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 19:58

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوَس میں اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق آصف علی زرداری نے بلاول ہاوَس میں اعلی سطحی اجلاس بلایا جس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائم علی شاہ کی جانب سے سندھ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لیاری میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے لیاری میں پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :