پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے انتہائی ضروری ہے: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 19:49

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے اور اس کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ چونکہ پرامن خوشحال اور مستحکم افغانستان پورے خطے کے امن کیلئے ضروری ہے لہذا پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :