سبین محمود کے قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت نہ ہوسکی

منگل 28 اپریل 2015 19:45

سبین محمود کے قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت نہ ہوسکی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مقامی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت نہ ہوسکی۔ تحقیقات حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعدخول اور گاڑی کافارنزک ٹسٹ کرالیاگیا ہے،قتل میں استعمال ہونیوالاہتھیارپہلیاستعمال نہیں کیاگیا، خول پہلے سے موجود رکارڈ سے میچ نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی حکام کے مطابق قتل کی واردات موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے کی، موبائل فونز کے سی ڈی آرکے لیے لکھ دیا ہے، سبین محمود کے قتل کی جیوفینسنگ بھی کرائی جائیگی، تفتیش کاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔ تحقیقاتی حکام مزید کہنا تھا کہ سبین محمود کو 1گولی جبڑے،1گردن،ایک ہنسلی اورایک کندھے میں لگی۔

متعلقہ عنوان :