پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 19:38

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نے گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور گورنر سندھ عشرت العباد کے مابین گورنر ہاوَس کراچی میں ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوَں کے مابین کراچی اور سندھ کی صورتحال سمیت دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔