ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کلین گرین مہم کاآغاز کر دیا

منگل 28 اپریل 2015 19:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کلین گرین مہم کاآغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں کمرشل مارکیٹ روڈ پر صفائی کے حوالے سے کلین گرین سر گرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین و رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،ایم ڈی عرفان قریشی، سیکریٹری بیرسٹر مدثر،مینیجر آپریشن محمدحسنین، انجمن تاجران راولپنڈی کے عہدیداروں خالدپرویز بیگ،شاہد علی شاہ جی،راجہ توحید،جاوید انور مغل،سردار شاہ ،ایڈمن آفیسر میٹرو بس توقیر خان،اسسٹنٹ آپریشن منیجر ز، چیف انسپکٹرز، سینیٹری انسپکٹرز، لاری انسپکٹرقدیر بٹ،،ویسٹ سپروائزرززونل آفیسرز ا ور ویسٹ ورکرز کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغازکمرشل مارکیٹ پارک سے ہوا ریلی کے شرکا ء نے بینرز اورجھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

صفائی کے متعلق نے کلین گرین مہم کاآغاز کمرشل مارکیٹ پارک سے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی عرفان قریشی نے کیا اس موقع پرجدید میکینکل ٹولز کی مدد سے صفائی کا ا ٓغاز کیاگیااو ر میکینکل واشینگ بھی کی گئی، منیجنگ ڈائریکڑ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عرفان قریشی نے کہا ہے پنڈی کلین گرین مہم کاآغاز حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کر دیا گیا ہے اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شفافیت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کمپنی کے وجود میں آنے سے اب تک ہر ڈیپارٹمنٹ اپنی اپنی پیشہ ورانہ خدمات با خوبی سر انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عوامی آگاہی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو مزید وسعت دے کر بازاروں اور مارکیٹس میں بھی عوامی آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی اور جلد ہی اس کے اثرات شہر کی صفائی کی صورتحال میں بہتری کی شکل میں نظر آنا شروع ہوں گے۔ مینجنگ ڈائریکڑ نے کہا کہ ہفتہ صفائی کا اصل مقصد عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنا ہے اسی مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہم نے شہر بھر میں آگاہی فلیکس نصب کر دیئے گے ہیں اور یونین کو نسل لیول پر خصو صی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور راولپنڈی کے شہروں سے التماس ہے کہ خالی پلاٹس کی نشاندہی ہما رے رابطہ نمبر پر کریں اور صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں بعدازاں منیجر آپریشن محمدحسنین نے کہاکہ علاقہ کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کنٹینرز اور ویسٹ بیز کو بھی راولپنڈی میں جگہ جگہ نصب کیا گیا ہے تاکہ کلین گرین راولپنڈی اصل مقصد پورا ہوسکے۔