چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات‘ دو طرفہ تعلقات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی و فود کے تبادلوں پر اتفاق

منگل 28 اپریل 2015 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر روڈ لف مارٹن سرویہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات‘ دو طرفہ تعلقات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتاہے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفد کے تبادلے کر کے دونوں کومزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ ارجنٹائن کے سفیر نے چیئرمین سینٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے آپکی مدبرانہ سیاست سے مزید مضبوط ہونگے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔