پیپلز پارٹی نے بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی

منگل 28 اپریل 2015 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) پیپلزپارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ قوم کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے جسکی وجہ سے پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل پیدا ہور رہے ہیں اور ہم وفاقی حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قوم سے انتخابی مہم میں کیے جانیوالے وعدوں کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈ نگ فوری طور پر ختم کر یں اور بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے ۔