Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا معصوم بچی پر تشدد کی خبر کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب

منگل 28 اپریل 2015 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 8 سالہ لے پالک بچی پر بدترین تشدد کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ معصوم بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات