وزیراعلیٰ شہباز شریف کا امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے والدکے انتقال پراظہارتعزیت

منگل 28 اپریل 2015 19:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے والدمظہر حسین جیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔