مضبوط معیشت میں مزدور کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،پنجاب حکومت نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، عالمی لیبر ڈے پر مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کا اعلان کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
منگل 28 اپریل 2015 19:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت میں مزدور کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پنجاب حکومت نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور عالمی لیبر ڈے پر مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔وہ آج یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس کے دوران صوبے کے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک خصوصاً قطر اوردبئی میں ہنر مند افرادی قوت کی بہت مانگ ہے اورپنجاب حکومت نے ہنر مند افرادی قوت کو ان ممالک میں بھجوانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے اوران کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ پنجاب میں لیبر کالونیوں میں بنیادی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں اورمزدوروں کیلئے مقرر کردہ کم از کم تنخواہ کی ادائیگی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے ۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ پنجاب میں مزدوروں کے حقو ق کے تحفظ اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے اور اس ضمن میں جلد سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔صوبائی وزیر محنت اورسیکرٹری محنت نے مزدوروں کی فلاح وبہبودکیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور،پارلیمانی سیکرٹری محنت میاں نوید، سیکرٹری محنت،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.