پشاور کے علاقے باغ ناران چوک پر گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

منگل 28 اپریل 2015 18:59

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) پشاور کے علاقے باغ ناران چوک پر گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ منگل کو پشاور کے علاقے باغ ناران چوک پر گاڑی کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کرلئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :