وارڈنز یونیفارم پر اپنا محکمانہ شناختی کارڈ آویزاں کریں ‘ سی ٹی او لاہور کی ہدایت

غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 28 اپریل 2015 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز یونیفارم پر اپنا محکمانہ شناختی کارڈ آویزاں رکھیں،اس سلسلے میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ ایک مثالی اور مدد گار فورس کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے میں ٹریفک پولیس ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ تمام ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی یونیفارم پر اپنا محکمانہ شناختی کارڈ آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں خاص طور پر وزٹ کریں اور یونیفارم پر کارڈ آویزاں نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ جن اہلکاروں کے کارڈ تجدید ہونا ہیں وہ فوری طور پر سی ٹی او آفس میں چالان کلرک فرخ سے اپنے کارڈ تجدید کرالیں،غفلت اور لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :