کچھی کینال پراجیکٹ کے فیز I- کا 13 کلومیٹر طویل کینال لائننگ کا کنٹریکٹ چینی کمپنی کودے دیا

کنٹریکٹ پر 2ہزار 8 سو 48 ملین روپے لاگت آئے گی جس پر کام 30جون 2015 ء تک مکمل کیا جائے گا‘کچھی کینال پراجیکٹ کی تعمیر سے صوبہ بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا‘ چیئرمین واپڈا ظفر محمود کا خطاب

منگل 28 اپریل 2015 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) واپڈا نے کچھی کینال پراجیکٹ کے فیزI کا کنٹریکٹ تھری۔ آر میسرز چائنا گوائن زی کارپوریشن اینڈ رمضان اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈجوائنٹ ونچرکو ایوارڈ کر دیا۔ مذکورہ کنٹرکٹ 13 کلومیٹر پر محیط مرکزی نہر، اراضی کے کام، لائننگ اور بقیہ سٹرکچرز کی تعمیر پر مشتمل ہے۔ کنٹریکٹ پر 2ہزار 8 سو 48 ملین روپے لاگت آئے گی جس پر کام 30جون 2015 ء تک مکمل کیا جائے گا۔

واپڈا ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کنٹریکٹ پر واپڈا کی جانب سے جنرل منیجر (سنٹرل) واٹر غلام عباس انجم اور میسرز چائنا گوائن زی کارپوریشن جوائنٹ ونچر کی طرف سے منصور رمضان بلوچ نے دستخط کئے۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود ،ممبر واٹرمحمد شعیب اقبال،ممبر پاور بدرالمنیرمرتضیٰ ، ممبر فنانس انوارالحق اور پراجیکٹ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کچھی کینال پراجیکٹ کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ بلوچستان کے صوبے کیلئے نہایت اہم ہے۔ پانی کی کمی بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت آبپاشی کے ذریعے صوبے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ایکسیئن محکمہ آبپاشی بلوچستان شیخ زمان علی نے واپڈا کی کوششوں کو سراہا جن کی مدد سے پراجیکٹ وقت پرمکمل ہوا ۔

متعلقہ عنوان :