Live Updates

آنے والا ہر الیکشن چاہیے وہ آزاد کشمیر میں ہو یا گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن) پوری قوت کیساتھ حصہ لے گی ، ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں ،آزادخطہ میں عوام کے حقوق کی بحالی اور حق رائے دہی کے تحفظ کیلئے آزادکشمیر کا آمدہ الیکشن خود لڑیں گے ، آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی اور میاں محمد نوا ز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر بھی تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائیگا، پاک چین معاہدوں سے جو ترقی اور معاشی انقلاب آئے گا اس سے آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان بھی مستفید ہونگے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ(ن) آزاد د کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والا ہر الیکشن چاہیے وہ آزاد کشمیر میں ہو یا گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن) پوری قوت کیساتھ حصہ لے گی ، ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں اورہم آزادخطہ میں عوام کے حقوق کی بحالی اور حق رائے دہی کے تحفظ کیلئے آزادکشمیر کا آمدہ الیکشن خود لڑیں گے اور آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہوگی اور میاں محمد نوا ز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر بھی تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائیگا۔

کشمیر ی عوام محمد نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں اورآزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پاک چین معاہدوں سے جو ترقی اور معاشی انقلاب آئے گا اس سے آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان بھی مستفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد دجموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران۔

ملاقات میں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پنجاب کے مسائل، آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو کامیاب دورہ سعودی عرب پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس کامیاب سفارت کاری سے پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات اور برادرانہ رشتوں کو مزید استحکام ملا ہے۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کنٹومنٹ بورڈ کے حالیہ الیکشن میں پنجاب بھر سے مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی پر جناب شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کامیابی قائد پاکستان محمد نوازشریف کی ویژنری قیادت اور محمد شہباز شریف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے اس کے علاوہ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزیر اعلی پنجاب کو مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پنجاب کے مسائل آگاہ کیا۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل کے حوالے سے موقع پر ہی متعلقہ احکام کو مہاجرین کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر نے کیلئے احکامات جاری کیے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایات جاری کی وہ مہاجرین جموں وکشمیر کے تمام مسائل راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مشاورت سے فی الفور حل کریں اور آئندہ ماہانہ ترقیاتی میٹنگز میں مہاجرین جموں وکشمیر تعلق رکھنے والے ممبران قانو ن ساز اسمبلی کو بھی بلایا جائے۔

انہوں نے مسلم لیگ(ن) پنجاب کو ہدایت کی وہ مہاجرین جموں وکشمیرمقیم پنجاب کے تمام حلقہ جات میں ابھی سے آزاد کشمیر کے الیکشن کی بھرپور تیاری شروع کر دیں۔ میاں محمد شہباز شریف نے راجہ محمد فاروق حیدر خان کو یقین دلایا کہ ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں اورہم آزادخطہ میں عوام کے حقوق کی بحالی اور حق رائے دہی کے تحفظ کیلئے آزادکشمیر کا آمدہ الیکشن ہم خود لڑیں گے اور آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم کرکے میاں محمد نوا ز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر بھی تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جائیگا۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ کے زیر اہتمام یکم مئی کو ہونے والے کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خا ن نے اپنے دوراہ لاہور کے دوران قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال ا ور چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل سے بھی ملاقات کی اور انہیں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پنجاب کے مسائل سے آگاہ کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات