عمران فاروق قتل کیس، 31 سالہ مشتبہ شخص کی ضمانت میں مئی تک توسیع کردی گئی ہے: اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 18:37

عمران فاروق قتل کیس، 31 سالہ مشتبہ شخص کی ضمانت میں مئی تک توسیع کردی ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے31 سالہ پاکستانی شخص کی ضمانت میں مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنماء عمران فارق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے 31 سالہ پاکستانی شخص کو مئی کا مہینے تک کیلئے ضمانت میں توسیع دے دی گئی ہے۔

31 سالہ پاکستانی شخص کو گزشتی برس 27 اگست کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ عمران فارق قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان میں موجود اس کیس سے جڑے 2 افراد سے بھی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :