لیسکوملازمین کمپنی کا اثاثہ ہیں ،کمپنی ہرمشکل وقت میں اپنے ملازمین کے ساتھ ہے‘ قیصر زمان

لیسکوچیف قیصرزمان کادوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ میں بھرتی نامے دینے کی تقریب سے خطاب

منگل 28 اپریل 2015 18:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرقیصرزمان نے کہاکہ لیسکوملازمین کمپنی کا اثاثہ ہیں اورکمپنی ہرمشکل وقت میں اپنے ملازمین کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے لیسکوہیڈکوارٹرمیں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ میں اُن کی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔قیصر زمان نے کہا کہ کمپنی کے اس اقدام سے دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین اپنے گھرکی کفالت کافریضہ احسن طریقے سے انجام دے سکیں گے۔مزیدبراں لیسکونے اپنی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے وفات پانے والے ملازمین کے تمام واجبات پہلے ہی اداکردیئے ہیں۔