رانا ایاز سلیم کو مستقل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا

منگل 28 اپریل 2015 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سیٹ خالی ہونے کے باعث قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا اضافی چارج دیا گیا تاہم ان کو مکمل اختیارات حاصل نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

اب آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ایاز سلیم کو مستقل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے اور اب ان کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔