تعلیم کے فروغ اور طلبا کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے لیپ ٹاپ کی تقسیم حکومت کا اہم کارنامہ ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے متعددمنصوبے شروع کررکھے ہیں‘ صوبائی وزیر

منگل 28 اپریل 2015 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ اور طلبا کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کی تقسیم حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ یہ بات انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کالج کے وائس چانسلر فیصل مسعود نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

ڈاکٹر مدثر فیصل ، پروفیسر قاضی سعید ، پروفیسر سمعیہ جاوید، عدنان احمد بھٹی کے علاوہ میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے متعددمنصوبے شروع کررکھے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میرٹ کی بنیاد پر 212طلبا و طالبات لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو علوم و فنون کے حصول میں صرف کردیں کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور طالب علموں کے گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے مفت وائی فائی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیاجاچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرنے اور دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کی تقسیم کوئی مہنگا سودانہیں ہے۔ طلباء تعلیم کے میدان میں بہت محنت کریں اور اپنے کلچر اور تعداد کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

متعلقہ عنوان :