ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس، 5 سالہ کارگردگی کا جائزہ لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 18:17

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرا خزانہ کی جانب سے شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے ہونے والے اجلاس میں صوبوں کی 5 سالہ کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اخراجات اور آمدنی کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ سبسڈی اور گرانٹ کی تقسیم کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا ہے کے کمیشن کی تفصیلی رپورٹ مکمل ہوجانے کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کردی جائے گی۔