آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں کے لئے ریفریشر کورس کا آغاز، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی

منگل 28 اپریل 2015 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)آئی ٹی پی کے افسران و جوانوں کے لئے ریفریشر کورس کا آغاز،کورس میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے متعلق ضابطہ کار،وی وی آئی پی روٹ ڈیوٹی کے متعلق آگاہی ،ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کے متعلق معلومات،ٹریفک کا مینول بہاؤ،ضابطہ اخلاق اور ٹریفک قوانین کا نفاذ اور مثبت رویے کے متعلق لیکچر دیئے جائیں گے،آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم کے علاوہ مختلف یونیورسیٹیز کے پروفیسر اور دیگر افسران لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی پی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیار فراہم کرنے کے لئے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں ٹریفک کے افسران و جوانوں کے لئے ریفریشر کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کا بنیادی مقصد آئی ٹی پی کے افسران کو روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنیمتریفک قوانین کے خلاف ورزی کے متعلق کاروائی کرنے کا اختیار اور ضابطہ کار کی آگاہی،وی وی آئی پی روٹ پر ڈیوٹی کو سرانجام دینا اور شہریوں کی سہولت کو برقرار رکھنا ہے،ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کے لئے ضروری کاروائی کے متعلق معلومات،ٹریفک کا مینول بہاؤ،ضابطہ اخلاق اور ٹریفک قوانین کا نفاذ اور عوام کے ساتھ مثبت رویہ رکھنے کے متعلق مرحلہ وارریفریشر کورس کروایا جائے گا۔