اسلام آباد،پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،13ملزمان گرفتار

قبضہ سے مو بائل فون ، اسلحہ اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے

منگل 28 اپریل 2015 18:10

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،13ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا مو بائل فون ، اسلحہ پسٹل 30بور ، 4رائفلیں ، 129روند اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ آ بپا رہ پویس نے مو با ئل فون چھیننے کی واردات میں ملو ث ملزم اورنگزیب اعوان ولد فضل احمد سکنہ محلہ سید اں بھا رہ کہو اسلام آ باد گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چھینا گیا مو بائل فون ما لیتی 45ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔

ملزم نے مدعی مقدمہ عبد الر حیم جو اکہ اپنی ہمشیر ہ کے ہمر اہ اتو ار با زار خر ید اری کے لیے آ یا تھا نا معلو م ملزم نے اس کی بہن نے مو با ئل فون چھین لیا تھا ۔جس کی اطلا ع اس نے پولیس کو تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم کا پیچھا کیا جسکو گرفتار کر کے اس سے چھینا گیا مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کو ہسار پولیس نے محکمہ سوئی گیس کا آ فیسرز ظا ہر کر کے شہر ی عبد القیو م سے گیس کنکشن کے لیے 37لا کھ روپے لیے مدعی مقدمہ کو شک گزرنے پر محکمہ سو ئی گیس سے پتہ براری کر ائی تو وہ ملازم نہ تھا مدعی مقدمہ کی درخو است پر پولیس نے ملزم سید محمد اعجا ز حیدر ہا شمی کے خلا ف مقدمہ درج کر کے اس کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ مار گلہ پولیس نے پولیس ملازم ظا ہر کرکے تلا شی کے بہا نے رقم بٹو رنے والے ملزم محمد اخلا ق کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ شالیما ر پولیس نے سیکٹر F-11مرکز میں ہو ائی فائر نگ کرنے والے پا نچ ملزمان شیر نو از ، فا روق شفقت، محمد فیا ض ، سمیع اﷲ اور سلیم خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور ، چار رائفلیں معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے اپنے آ پ کو ای ٹی اوآ فس کا ملازم ظا ہر کرکے شہر یو ں سے رقم بٹو رنے والے دو ملزمان محمد ارشد اور اکثر احمد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم محمد احتشام کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم امتیاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

تھا نہ رمنا پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم زبیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :