انسداد ڈینگی ، سیکرٹریز یونین کونسل صفائی سے پہلے اور بعد میں اینڈ رائیڈ موبائل سے تصاویر بنا کربھجوائیں

قبرستانوں پر خصوصی فوکس کیا جائے ، واسا مین ہولز سے نکالا جانے والا کوڑا 4 گھنٹے میں ٹھکانے لگایا جائے ‘ملک امتیاز اعوان

منگل 28 اپریل 2015 18:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ٹاؤن میونسپل آفیسر سمن آباد ملک امتیاز اعوان نے ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو انسداد ڈینگی بارے کاروائیاں تیز کرنے اور اپنے علاقوں کے قبرستانوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے تمام سیکرٹریز یونین کونسل کو قبرستانوں میں ڈینگی کے انسداد بارے کاروائیاں کرنے سے پہلے اور صفائی کرنے کے بعد اینڈرائیڈموبائل فون سیٹس سے تصاویر بنا کر بھجوا نے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے یہ بات یہاں انسداد ڈینگی بارے ٹاؤن ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ وہ مین ہولز اور دیگر جگہوں سے نکالا جانے والا کوڑا کرکٹ سڑکوں پر نہ پڑا رہنے دیں بلکہ اسے 4 گھنٹے کے اندر ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی بارے کاروائیوں کو مزیدبہتر بنانے اور کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ صفائی کی بجائے روزانہ کی بنیادپر صفائی بارے اقدامات کئے جائیں اور محکمہ سوشل ویلفیئر ، غیر سرکاری تنظیموں کے رضا کاروں اور دیگر ملازمین کے ذریعے گھر گھر جا کر صفائی ستھرائی بارے آگہی فراہم کریں اور لوگوں کو ڈینگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کی نشاندہی کریں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انسداد ڈینگی بارے ہفتہ وار اجلاس کی بجائے ہفتہ میں دو بار اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :