سعودی عرب میں داعش سے وابستہ 93 دہشتگرد گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 17:55

سعودی عرب میں داعش سے وابستہ 93 دہشتگرد گرفتار
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) سعودی عرب کے سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملک بھر سے داعش سے وابستہ 93 دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اداروں نے ملک بھر سے داعش سے وابستہ 93 خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لیے ہیں۔ دہشتگردوں نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی پلاننگ کر رکھی تھی اور اس سلسلے میں کئی اہم شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔اس کے علاوہ دہشتگردوں نے سعودی عرب میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :