اوکاڑہ کینٹ،ڈی سی او کا گندم خریداری سنٹروں کا معائنہ، ڈیوٹی سے غیر حاضر سات یونین کونسل سیکریٹری اور 6فیلڈ اسسٹنٹ معطل

منگل 28 اپریل 2015 17:52

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)ڈی سی او کا گندم خریداری سنٹروں کا معائنہ ڈیوٹی سے غیر حاضر سات یونین کونسل سیکریٹری اور 6فیلڈ اسسٹنٹ معطل۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے ضلع اوکاڑہ کے مختلف علاقوں تحصیل اوکاڑہ،دیپالپور،اور رینالہ خورد میں مختلف خریداری سنٹروں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر سات یونین کونسل سیکریٹری اور 6فیلڈ اسسٹنٹ معطل کر دیا۔

ڈی سی او نے کہا کہ کاشت کاروں کو 8بوری فی ایکٹر کے حساب سے بار دانہ فراہم کیا جا رہا ہے بیک وقت 200سے زائد بار دانہ جاری نہیں کیا جائے گا اگر کسی کاشت کار کا رقبہ زیادہ ہے تو وہ پہلے سے وصول کردہ 200بوری سنٹروں پر لانے کے بعد پالیسی کے مطابق باردانہ حاصل کر سکتا ہے ۔