اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 300 کے قریب شکایات رجسٹرڈ کروائی گئی ہیں ، 118 حل کر دی گئی ہیں ‘ افضال بھٹی

پاکستانی معیشت میں برآمدت کے مقابلہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بجھوایا جانے والا زرمبادلہ زیادہ ہے ‘ کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب

منگل 28 اپریل 2015 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مشرق وسطیٰ اور یورپ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل مختلف ہیں ، اوورسیز پاکستانیز تنظیمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ایشوز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ بات کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضل بھٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے وفاقی حکومت نے گرین چینل بلا رکاوٹ فنڈز ٹرانسفر اور بلا معاوضہ پی آئی اے کے ذریعے میت پاکستان پہنچانے جیسے مثبت اقدامات کئے ہیں اور حکومت پنجاب نے دیار غیر میں رہائش پذیر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن قائم کیا ہے تاکہ ان کی شکایات کو ایک ٹائم فریم کے اندر حل کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

افضال بھٹی نے کہا کہ اوورسیز کمیشن کا قیام باقاعدہ قانون سازی کے بعد عمل میں لایا گیا ہے او ر اپنی نوعیت کا مکمل بااختیار ادارہ ہے اس کا دائرہ اختیار میں پنجاب کے تمام اضلاع ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کی جانب سے تقریباً 300کمپلینٹس انٹرنیٹ اور بذریعہ ڈاک درج کروائی گئی ہیں اور 118 کمپلینٹس کو دئیے گئے ٹائم فریم حل کر کے شکایات درج کروانے والے اوورسیز پا کستانیوں کو بذریعہ انٹر نیٹ اور فون آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

کمشنر اوورسیز نے کہا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے پا کستانیوں کے مسائل ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ یورپی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے زیادہ تر مسائل پراپرٹی سے متعلق ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر پاکستانیوں کے پرابلم امیگریشن اور لیبر سے متعلقہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں وورسیز پاکستانیوں کی تنظیمیں ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور اوورسیز پاکستانی کمیشن ان تمام اوورسیز پاکستانیز تنظیموں سے موثر رابطہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے زیادہ سے زیادہ مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جا سکیں ۔

افضال بھٹی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے وفاقی وزارت اوورسیز اور وزارت داخلہ کے تعاون سے ایک فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے شکایات کے ازالے میں مزید بہتری آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس ضمن میں ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے جس میں محکمہ بجلی ، گیس ، پاسپورٹ اور نارا کے نمائندے ہوں گے تاکہ موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن ممکن ہو سکے ۔ کمشنر اوورسیز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی شکایات او پی سی کی ویب سائیٹ www.opc.punjab,gov.pk پر رجسٹر ڈ ہو کر درج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :