نیپال میں آنے والے زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 17:47

کھٹمنڈو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) نیپال میں آنے والے زلزلے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے 5 ہزار سے زائد افراد کی جان نگل لی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو نیپال میں آنے والےتاریخ کے بدترین زلزلے نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

متعلقہ عنوان :