سندھ اسمبلی اجلاس، حفاظت کیلئے سخت اقدامات کیے گئے

منگل 28 اپریل 2015 17:44

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) سندھ اسمبلی کی حفاظت کے لیے منگل کو سخت اقدامات کیے گئے ۔ سندھ اسمبلی کے اطراف سڑکوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ سندھ اسمبلی جانے والی شاہراہ پر عام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع تھا ۔

(جاری ہے)

مہمانوں کے پاس بھی منسوخ کر دیئے گئے تھے ۔ سندھ سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایک دن پہلے بتایا تھا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے ۔ اسی خطرے کے پیش نظر یہ غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :