سعودی عرب میں عمارت گرنے کے باعث پاکستانی مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں: وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 17:36

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عمارت گرنے کے باعث پاکستانی مزدوروں کی ہلاکت سے متعلق دفتر خارجہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے عمارت گرنے کے باعث ہلاک ہونے والے پاکستانی مزدوروں کی تفصیلات لی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں دفتر خارجہ پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :