صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

منگل 28 اپریل 2015 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ صاف،سرسبز پر امن سندھ مہم کے دوران بلدیہ غربی کی حدودخصوصا بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاحکے ہمراہ بلدیہ زون میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے عوامی شکایات کے پیش نظر 5Bروڈ بلدیہ نمبر 4میں فوری طور پر کچرہ کنڈی تعمیر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے ندی نالوں کی صفائی کے کام کو بھی بروقت مکمل کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنرنے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے۔