بلوچستان بار کونسل کا ہنگامی اجلاس ،بار کونسل کے اکثریتی ممبران کی شرکت

منگل 28 اپریل 2015 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بلوچستان بار کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بار کونسل کے اکثریتی ممبران نے شرکت کی جس میں کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ بلال انور کاسی ایڈوکیٹ محمد ابراہیم لہڑی ایڈوکیٹ اور میر ناصر مری ایڈوکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ روز شائع ہونے والے خبر کی تردید کی اور کہا کہ نہ تو جوڈیشنل کمیشن کے ممبر کے بابت ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کوئی اجلاس بلایا ہے اور نہ ی اسی بات کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے اور خود ساختہ نوٹفیکیشن کی پرزور مزمت کی جاتی ہے اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹریٹ جوڈیشنل کمیشن کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہے مزیدیہ کہ اسلسلے میں ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان جوکہ بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین بھی ہے کو تحریری طورپر 20روز قبل جو ڈیشنل کمیشن کے ممبرا کے انتخابات کیلئے درخواست دی گئی تھی اور جس پر آج دن تک کوی اجلاس ایڈووکیٹ جنرل نے نہ بلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :