حوثی باغیوں اور مقامی قبائلیوں کے مابین یمن کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں، 75 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی منگل 28 اپریل 2015 17:28

صنعا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں اور مقامی قبائلیوں کے مابین جھڑپوں میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی باغیوں اور مقامی قبائلیوں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ جھڑپوں میں دونوں جانب سے شدید بمباری اور فائرنگ کے باعث 75 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک جھڑپیں ابھی تک جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :