ککری گراؤنڈ کا عظیم الشان اجتماع عام پیپلز پارٹی سے عوامی محبت کا مظہر ہے ،سید امجد علی شاہ

منگل 28 اپریل 2015 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا سرمایا ہے عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوعوام کے دلوں پر ہمیشہ راج کرتے رہینگے انہوں نے شاندا ر عظیم الشان عوامی اجتماع کے انعقاد پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم اور تمام عہیدیدراوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ککری گراؤنڈ کا عوامی اجتماع یہ ثابت کرچکا ہے کہ پیپلز پارٹی میں دراڑ کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں سید امجد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دشمن یہ ذہن نشین کرلیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور یہ کل بھی متحد تھی ،آج بھی ہے اور انشا اﷲ ہمیشہ رہے گی سید امجد علی شاہ نے بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے عہدیداران ،تمام سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز ،سیکریٹری اطلاعات و عہیدیداران و کارکنان خصوصاً کراچی اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے غیور عوام کو ککری گراؤنڈ اجتماع میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنا نے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :