بڑے سے بڑا چیلنج بھی ناقابل تسخیر نہیں ، قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، جنرل راحیل شریف

دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کی وجہ سے ملک میں پھر سے استحکام آ رہاہے ، نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جن کی ہر حال میں حوصلہ افزائی ضروری ہے، پاک فوج کے سربراہ کا بہاولپور میں فوجی افسران سے خطاب دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

منگل 28 اپریل 2015 17:26

راولپنڈی/ بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بڑے سے بڑا چیلنج بھی ناقابل تسخیر نہیں ، قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز سے توجہ نہیں ہٹا سکتے،دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کی وجہ سے ملک میں پھر سے استحکام آ رہاہے ، نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جن کی ہر حال میں حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کینٹ میں پاک فوج کے افسروں سے خطاب کے دوران چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کیخلاف حالیہ آپریشنز میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت ، حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے ان آپریشنز کے دوران دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کے نتیجہ میں ملک میں پھر سے استحکام آ رہا ہے ہم قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کے ملک کے دیگر علاقوں سے رابطے توڑے جا رہے ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ بڑے سے بڑا چیلنج بھی ناقابل تسخیر نہیں ۔ ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں جن کی ہر حال میں حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور ارد گرد پر امن ماحول ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :