ٹریفک آگاہی اقدامات میں معاونت پر نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ

عوام کی جان ومال کی حفاظت اور لوگوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں ‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 28 اپریل 2015 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی اور عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور ٹریفک آگاہی تقریبات میں معاونت کرنے پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او آفس میں ہونے والی تقریب کے دوران طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت اور لوگوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام سیمینارز ،واک ،لیکچرز ، آگاہی کیمپ اور مختلف تقریبات تسلسل سے جاری ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی ان کاوشوں میں اٹلس ہنڈا شانہ بشانہ چل رہی ہے جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے نیشنل مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور کہا کہ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی ٹریفک پولیس کے اقدامات میں معاونت انتہائی خوش آئند اور ٹریفک پولیس کی مثبت کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔